حیدرآباد اوراطرافِ دکن میں صاحب سجادہ مکن پور شریف کا روحانی دورہ
13جنوری 2025
عیسوی کو صدرالمشائخ سرگروہ سلسلۂ مداریہ حضرت مولانا الحاج پیر صوفی سید محمد مجیب الباقی جعفری مداری صدرسجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ معلیٰ مداریہ دارالنور مکن پور شریف اپنے ولئعہد نقیب الصوفیاء حضرت علامہ پیر سید محمد ظفر مجیب جعفری مداری کے ہمراہ مکن پورشریف سے حیدرآباد تشریف لے گئے شمس آباد ائیر پورٹ پر آپکےخلفاء ومریدین نے آپکا بڑا پرتپاک استقبال کیا آپ نے شہر حیدرآباد میں چند روز قیام کے دوران کئی دینی جلسوں میں شرکت فرماکر بندگان خدا کا تزکیہ وتصفیہ فرمایا اور کچھ خوش نصیبوں کو خلافت واجازت بھی مرحمت فرمائی یہاں سے آپ وارنگل اور محبوب آباد تشریف لےگئے ان مقامات پربھی آپ نے دینی جلسوں میں شرکت فرمائی اور پھر
19جنوری
کو واپس حیدر آباد تشریف لائے راقم الحروف محمد قیصررضا شاہ علوی حنفی مداری بھی آپکے حکم کے بموجب جھانسی سے حیدر آباد پہونچ گیا اور 19جنوری کی شب ودیا نگر جناب مختار پاشاہ کےیہاں منعقد روحانی محفل میں شرکت کی محفل میں نعت ومنقبت خوانی کا پرکیف پروگرام چلا اور آخر میں فقیر مداری نے پیری مریدی کی حقیقت وافادیت پر ایک جامع خطاب پیش کیا صاحب سجادہ کی دعاؤں پر محفل کا اختتام ہوا ـ
20 جنوری
کو جنوبی ہند کی عظیم الشان درسگاہ جامعہ نظامیہ کےآفیشیل دورےکیلئے جانا ہوا یہ دورہ حضور صدرالمشائخ کے خلیفہ ومجاز حضرت مولانا محمود صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کی قیادت میں ہوا جامعہ نظامیہ پہونچکر امیرجامعہ زین الفقہاء مفکر اسلام حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ اور حضرت علامہ مفتی خالد صاحب قبلہ نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ کیساتھ خصوصی گفتگو ہوئی دونوں علماءاسلام الحمد للہ بہت خلیق وملنسار طبیعت کےمالک ہیں تقریباً ایک گھنٹےکی نشست میں بڑی پرلطف باتیں ہوئیں کہیں سے کہیں تک اجنبیت کا احساس نہیں ہوا بلاشبہ جامعہ نظامیہ جنوبی ہند میں اہلسنت وجماعت کی شاندار طریقے سے نمائندگی کررہاہے یہاں کےفضلاء پورےدکن میں دین ومذہب کی زرین خدمات کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں اللہ تعالیٰ جامعہ ھذا اوراسکے ذمہ داران کو سلامت رکھے اوران سب سے خوب خوب خدمت دین متین لیتا رہے ـ آمین
22 جنوری
کو وٹّہ پلی حیدرآباد میں جناب سید صادق علی صاحب کی خانقاہ میں بہت عمدہ روحانی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب روحانی کی نسبت امام الصادقین سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تھی کیونکہ بائیس جنوری کو اکیس رجب جبکہ شب بائیسویں تھی نعت ومناقب کےبعد ولئعہد صاحب قبلہ نے بہترین طریقے ناصحانہ صوفیانہ خطاب سے اہل محفل کےدل جیت لیا اور آخرمیں راقم الحروف قیصر مداری نے سلسلۂ مداریہ اور حضور مدارپاک کی جلالت شان کو پرجوش طریقے سے بیان کیا جس سے جملہ حاضرین مچل اٹھے اور دادوتحسین سے خوب حوصلہ افزائی کی
23 جنوری
بروز جمعرات بعد نماز مغرب دکن کے جید عالم دین شاندار صحافی بہترین مصلح زبردست قائد بلند خیال پاکیزہ خصال شخصیت اسد العلماء حضرت علامہ محسن پاشاہ کی دعوت پر شہر محبوب نگر کےسنیوں کی تقدیر جگانےکیلئے جانشین مدار العٰلمین اپنےولئعہد علامہ سید ظفر مجیب اور اپنے خلیفۂ اجل و ارشد راقم الحروف محمد قیصررضا مداری کو لیکر شہرمحبوب نگر میں بوقت نماز عشاء نزول اجلال فرمایا ـ حضرت اسد العلماء علامہ محسن پاشاہ صاحب کےسسٹم کی عمدگی کو دیکھکر فقیر بہت متاثر ہوا بہت بڑی تعداد نے صاحب سجادہ مکن پورشریف سے اکتساب فیض کیا یہ سب سیٹنگ اور تربیت علامۂ دکن جناب اسد العلماءصاحب کی تھی
24 جنوری
دوسرے دن نماز جمعہ سے قبل شہر محبوب نگر کی مکہ مسجد میں راقم الحروف نے اور رحمت مسجد میں حضرت ولئعہد علامہ سید ظفر مجیب صاحب نے خطابات پیش کئے اور شہر کے سیکڑوں افراد نے جانشین مدار العٰلمین حضور صدرالمشائخ قبلہ کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور فیوض وبرکات سے مالا مال ہوئے ـ بعدہ حضرت اسد العلماء صاحب کی خواہش کے مطابق شہر محبوب کی سیکڑوں برس قدیم مسجد میں حضور صاحب سجادہ مکن پورشریف اور حضرت ولئعہد صاحب قبلہ اورکئی علماءوفضلاءاور مشائخ عظام نے راقم الحروف محمد قیصررضامداری کی اقتدامیں نماز مغرب ادا فرمائی بعد نماز مغرب شہر محبوب نگر کے عظیم المرتبت بزرگ حضور سیدنا شاہ برہان محبوب سہروردی قدس سرہ کے آستانے پر جانشین مدار العٰلمین حضورصدرالمشائخ کیساتھ خانقاہ سہروردیہ محبوب نگر کے سجادہ نشین ومتولی حضرت مولانا ڈاکٹرغیاث پاشاہ قادری اور درجنوں افراد نے حاضری کی سعادت حاصل کی حضور صدرالمشائخ صاحب سجادہ مکن پور شریف نے فاتحہ خوانی کےبعد جملہ حاضرین کیلئے دعاء خیر فرمائی اسکے بعد سدرۃ المنتہیٰ ومولود کعبہ کانفرنس سے راقم الحروف نے کچھ دیر خطاب کیا بعد خطاب محبوب نگر کے مقتد ر ومعزز افراد نے حضور صدرالمشائخ اور راقم الحروف اور حضرت ولئعہد صاحب قبلہ کو قیمتی ایوارڈ پیش کیا جزاھم الخیرا کثیرا تقریب ایوارڈ ختم ہونے کےبعد حضرت عبدالقادر مجذوب کی مزار مقدس پر حاضری ہوئی یہاں پر صاحب سجادہ کےحکم کے مطابق فقیرراقم الحروف نے جملہ حاضرین کیلئے دعاء خیر کی اور پھر تمام محبین محبوب نگر کو الوداع کہتےہوئے سائبرآباد کیلئے روانہ ہوگئے
25 جنوری
کی یہاں شب جناب شبیر پاشاہ مداری کی قیادت میں جلسۂ معراج النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادکیا گیا نعت ومناقب کےبعد راقم الحروف نے معراج النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر ایک گھنٹہ سے زائد خطاب پیش کیا جلسے کا اختتام ولئعہد خانقاہ مداریہ حضرت علامہ پیر صوفی سید ظفر مجیب مداری نائب سجادہ نشین خانقاہ مداریہ مکن پور شریف کی نیک دعاءپر ہوا
26 جنوری اور
27 جنوری
کو اطراف حیدرآباد کے لوگ جوق درجوق جناب شبیر پاشاہ مداری کے دولت خانے پر حاضر ہوکر فیوض وبرکات حاصل کرتےرہے
28 جنوری
کو بعد نماز ظہر ایم ایل سی حیدرآباد جناب رحمت بیگ کی خصوصی دعوت پر حضور صاحب سجادہ اور حضرت ولئعہد صاحب نیز راقم الحروف انکے گھر ابراہیم باغ پہونچے یہاں پر جناب ایم ایل سی صاحب نے حضور صاحب سجادہ کا استقبال خانقاہی طرزوطریق فقرائی رنگ وڈھنگ کیساتھ کیا اور بہت بڑےہجوم کیساتھ ابراہیم باغ میں واقع ٹیلےپر حضور مدار پاک کی چلہ گاہ پر حاضری ہوئی یہاں پر بھی راقم الحروف نے چلہ کی اصلیت وحقیقت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کی صلاح وفلاح کیلئے مختصر خطاب پیش کیا اور حضرت ولئعہد صاحب نے جملہ حاضرین کیلئے دعاء خیر کی بعدہ جناب رحمت بیگ صاحب کے گھر پہونچے ماشاء جناب ایم ایل سی صاحب نے بہت پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا ہواتھا شہر کے معزز افراد ہندومسلم سب جمع تھے یہاں پر جناب ایم ایل سی صاحب نے حضور صاحب سجادہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا ـ جناب ایم ایل سی صاحب کےیہاں سے رخصت ہوکر ہم سب لکھنؤ آنےکیلئے شمس آباد ائیر پورٹ پر آچکے ہیں سات بجکر پچپن منٹ کی فلائٹ سے لکھنؤ کیلئے روانہ ہوجائینگے ـ