madaarimedia

خون میں ڈوبے ہوئے رنگیں نظاروں کو سلام

 خون میں ڈوبے ہوئے رنگیں نظاروں کو سلام

آسمان کربلا کے چاند تاروں کو سلام


جن کا مرہون کرم ہے باغ دین مصطفیٰ

گلستان فاطمہ کی ان بہاروں کو سلام


کرتے پروانے ہیں شاید ہو کے شمع پر فدا

اہلبیت مصطفیٰ کے جاں نثاروں کو سلام


دشت دشمن میں بھی رہکر کرتے ہیں تیغ و سناں

ذو الفقار حیدری کے ورثہ داروں کو سلام


ہنس کے جو شبیر کے قدموں پہ قرباں ہو گئے

زینب دلگیر تیرے ان دلاروں کو سلام


بخش دیتا ہے خدا ان کو جہاں کے اختیار

کرتے ہیں جو کربلا کے بے سہاروں کو سلام


کرگئیں جو چہرۂ سبط نبی کو سرخ رو

خون اصغر تیری ان معصوم دھاروں کو سلام


کرتا تھا “مصباح ” بڑھ کر ہر قدم پر حوصلہ

ریگزار کربلا کے شہسواروں کو سلام
 ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories