حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

درد کے مارے طیبہ چلے ہیں

On: March 5, 2025 2:57 PM
Follow Us:
 

نعت شریف

درد کے مارے طیبہ چلے ہیں
کچھ دکھیار طیبہ چلے ہیں

پلکوں پہ آنسو جگمگ جگمگ
چاند ستارے طیبہ چلے ہیں

جو غیبت میں کام آتے ہیں
ان کے سہارے طیبہ چلے ہیں

ان کے کرم کی آس لگائے
یاس کے مارے طیب چلے ہیں

جب نہیں دیکھا کوئی ٹھکانہ
ہم بے چارے طیبہ چلے ہیں

سایہ کئے رحمت کے بادل
ساتھ ہمارے طیبہ چلےہیں

دیکھنے ہم بھی گنبد خضرا
تیرے نظارے طیبہ چلے ہیں

لے کے ہمارے جذبے جنوں کو
ان کے اشارے طیبہ چلے ہیں

آج ولی ہم بن کے بھکاری
ہاتھ پسارے طیبہ چلے ہیں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment