دشت زمیں پر نور کا ایسا ساگر شہر نبی ہے
فخر سے کہتی ہے یہ دھرتی مجھ پر شہر نبی ہے
کتنا سندر شہر نبی ہے خلد سے بہتر شہر نبی ہے
جالیاں پیاری گنبد پیارا اور اس کے مینار حسیں
ہے ائے لوگوں شہر نبی کے سارے در و دیوار حسیں
حسن جہاں ہے دیکھ کے جسکو ششدر شہر نبی ہے
نور کی اوڑھے ایسی سر پر چادر شہر نبی ہے

دیکھ کے تیرے ہر ذرے کو سورج بھی شرماتا ہے
اور قمر بھی نادم ہو کر بدلی میں چھپ جاتا ہے
تیرا ذرہ ذرہ ماہ و اختر شہر نبی ہے
نور رسول پاک سے کتنا انور شہر نبی ہے

نانا کے روضہ کا کر کے آخری دیدار حسین
چلتے ہیں کربل کی جانب لیکر کے گھر بار حسین
ہر لمحہ ہر آن میں ان کے لب پر شہر نبی ہے
کرب و بلا میں خواہش ابن حیدر شہر نبی ہے

شاد وہاں سے واپس ہو کر گھر پر جب تم آؤ گے
آنکھوں میں سرکار کا روضہ ہر لمحہ تم پاؤ گے
یاد نہیں آتی ہے جس کی آکر شہر نبی ہے
آنکھوں سے اوجھل نہیں ھوتا پل بھر شہر نبی ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں