دم دم بہر قدم ہما دم دم مدار ما مہ طالبان مرشد کامل مدار ما

syed shajar ali manqabat

آئی ہے سر پہ جب بھی کوئی آفت و بلا
جس وقت رنج و درد کا طوفان ہے اٹھا
مشکل پڑی ہے جب کبھی دل نے یہی کہا
دم دم بہر قدم ہما دم دم مدار ما
مہ طالبان مرشد کامل مدار ما

عالم مدار کا ہے زمانہ مدار کا
جنت کا تاجدار ہے بابا مدار کا
ہو خوف کس لیے ہمیں روز شمار کا
جب ہے شفیع حشر بھی نانا مدار کا
نسبت ہے تیری خلد میں جانے کا راستہ

ہم کو حسن حسین ملے اور علی ملے
صدیق اور عمر ملے ہم کو غنی ملے
رب کو پسند ہے جو وہی دین مل گیا
قرآ سی کتاب ملی اور نبی ملے
بس تیرا ہی کرم ہے ہم کو خدا ملا

عرس مدار آیا ہے دیوانے آئے ہیں
شمع ولا کے دیکھیے پروانے آئے ہیں
تشنہ دہن ہے بھرنے کو پیمانے آئے ہیں
چشمے بہے ہیں فیض کے مستانے آئے ہیں
چاروں طرف سے آتی ہے بس اک یہی صدا

قطب جہاں کا سلسلہ جنت کا سلسلہ
اصلا یہی نبی کی ہے قدرت کا سلسلہ
کس نے کہا کہ کٹ گیا بیعت کا سلسلہ
اشرف کا سلسلہ ہے یہ برکت کا سلسلہ
اس سلسلے سے جاری ہے فیضان مصطفی

جو بھی مدار پاک کا سچا غلام ہے
سانسوں میں اس کے ہے بسا بس ایک نام ہے
ورد مدار رات دن اور صبح و شام ہے
ہر اک بشر کو آپ کا دیتا پیام ہے
آقا کے در سے ہے یہ شجر کو شرف ملا

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *