madaarimedia

دیکھنے آقا کا نوری در بار طیبہ چل

 
دیکھنے آقا کا نوری در بار طیبہ چل
پیارے نبی کا دل میں بسا کر پیار طیبہ چل

ہر لمحہ ہر آن برستی رحمت باری ہے
دیکھنا اُن کے در کی ہر شئے پیاری پیاری ہے
جنت بھی ان کے در پہ ہے نثار طیبہ چل

کوئی مسافر طیبہ نگر کو جب بھی جاتا ہے
آنکھ برستی ہے اور دل میرا بھر آتا ہے
دل کہتا ہے رو کر بار مبار طیبہ چل

رحمت عالم ہیں جو اس سرکار کی بستی ہے
امن و محبت اور اخلاص و پیار کی بستی ہے
دشمن جب ہو جائیں سب سنسار طیبہ چل

گرد گناہوں کی جب تیرے دل پر چھا جائے
اور شفاء جب تیرا دل نہ شاد نہ پائے
جب ہو جائے دل تیرا بیمار طیبہ چل

اہل بیت پاک کا طیبہ مرجع و ماوا ہے
ائے طیبہ کو چلنے والے میرا دعوہ ہے
یاد نہ آئے گا تجھ کو گھر بار طیبہ چل

شاد ہر اک محفل میں جن کی نعت سناتا ہے
وہ جن کی عظمت کے گن تو ہر سو گاتا ہے
ان کے در پر پڑھنے کچھ اشعار طیبہ چل

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories