madaarimedia

ذات سرکار جلوہ نما ہو گئی | zaate sarkar jalwa numa ho gayi

 ذات سرکار جلوہ نما ہو گئی
اک نئے دور کی ابتدا ہوگئی

بولہب نے نہ دیکھا جمال نبی

کم نگاہی کی بھی انتہا ہوگئی


جب بھی نام محمد زباں سے لیا

قلب کے آئینہ پر جلا ہوگئی


نکہت زلف سرکار آنے لگی

میری فریاد شاید رسا ہو گئی


چھوڑ کر تجھکو ارض دیار نبی

زندگی کاٹنا اک بلا ہو گئی


یاد طیبہ بھی دامن بچانے لگی

بھول مجھ سے خدا جانے کیا ہوگئی


منزل زیست میں جب بھی بہکے قدم

راہبر سیرت مصطفیٰ ہوگئی


میری بخشش کی ضامن بروز جزا

مدح اصحاب خیر الوری ہوگئی


” ہم تو اڑ کر مدینے پہنچتے ادیب

کیا کریں زندگی بے وفا ہوگئی
zaate sarkar jalwa numa ho gayi

 —————–



Leave a Comment

Related Post

Top Categories