حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

زمین علی کی ہے اور آسماں علی کا ہے

On: October 1, 2025 11:36 AM
Follow Us:
 زمین علی کی ہے اور آسماں علی کا ہے

علی سبھی کے ہیں سارا جہاں علی کا ہے


علی کے نام کی برکت سے سب اجالے ہیں

چراغ روشنی لو اور دھواں علی کا ہے


علی کے صدقے میں ملتی ہیں روزیاں سبکو

جہاں میں جو بھی ہے وہ میہاں علی کا ہے


علی کے پیار کا پنچھی اسی میں رہتا ہے

ہمارا سینہ بنا آشیاں علی کا ہے


احد میں بدر میں خندق میں فتح مکہ میں

ہر اک مقام پر اونچا نشاں علی کا ہے


نصیب ہے ہمیں زہرا کے خون کی تاثیر

لہو رگوں میں ہماری رواں علی کا ہے


غموں کی دھوپ کی شدت کا خوف کیا مصباح

جب ہم پہ سایہ فگن سائباں علی کا ہے

ـــــــــ
——

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment