سارے غموں کو ہم بھول جائیں
آئے ہیں آقا خوشیاں منائیں
سنت ہے یہ تو روح الامیں کی
اپنے گھروں میں جھنڈے لگائیں
قدموں میں جنکے سارا جہاں ہے
قدموں میں اُنکے قربان جائیں
کیا شان ابن مولا علی ہے
جن کو فرشتے جھولا جھلائیں
آئیں ہیں جو بھی جلسے میں انکے
سب کو نبی جی طیبہ بلائیں
ہے آمد آمد خیر الوری کی
مہکی ہوئی ہیں ساری فضائیں
آئیں گے آقا اپنے گھروں میں
نعت نبی کی محفل سجائیں
جو چاہتے ہو جنت میں گھر
ہو عشق محمد دل میں بسائیں
ورد زباں ہو نام محمد
اپنا مقدر یوں جگمگائیں
ائے شاد پڑھ تو نعت محمد
حسان دیں گے تجھ کو دعائیں
آئے ہیں آقا خوشیاں منائیں
سنت ہے یہ تو روح الامیں کی
اپنے گھروں میں جھنڈے لگائیں
قدموں میں جنکے سارا جہاں ہے
قدموں میں اُنکے قربان جائیں
کیا شان ابن مولا علی ہے
جن کو فرشتے جھولا جھلائیں
آئیں ہیں جو بھی جلسے میں انکے
سب کو نبی جی طیبہ بلائیں
ہے آمد آمد خیر الوری کی
مہکی ہوئی ہیں ساری فضائیں
آئیں گے آقا اپنے گھروں میں
نعت نبی کی محفل سجائیں
جو چاہتے ہو جنت میں گھر
ہو عشق محمد دل میں بسائیں
ورد زباں ہو نام محمد
اپنا مقدر یوں جگمگائیں
ائے شاد پڑھ تو نعت محمد
حسان دیں گے تجھ کو دعائیں
اسکو آگے بھی شئیر کریں