حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

سجدے میں آگیا ہے جمال آفتاب کا

On: March 5, 2025 6:50 PM
Follow Us:

  

منقبت مدار العالمین کلام حسان الہند
علامہ معزز حسین ادیب مکنپوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ 

سجدے میں آگیا ہے جمال آفتاب کا
گوشہ الٹ دیا ہے جو تم نے نقاب کا

منظر ہے پیش ان کے رخ لا جواب کا
نظارہ کر رہا ہوں خدا کی کتاب کا
Madaarimedia.com
پڑ جائے جو ذرا سا بھی عکس رخ مدار
آئینہ تھام لے ابھی دامن حجاب کا

ولیوں میں یوں ہی شان ہے قطب لمدار کی
پھولوں میں جس طرح سے ہے رتبہ گلاب کا

سرکار نے حیات کے معنی بدل دئے
سمجھے تھے ہم حیات کو عالم ہے خواب کا
Madaarimedia.com
کھینچ کھینچ کے لوگ داخل اسلام ہو گئے
کھولا ہے تم نے ہند میں در انقلاب کا

ہم سے غلام بھی ہیں سکندر بنے ہوئے
مذکور کیا ہو اس کرم بے حساب کا

وہ سامنے ہے روضہ قطب جہاں ادیب
فرمائیے خیال ہے اب کیا جناب کا
—————–
Madaarimedia.com



Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment