سلام اے قاسم تسنیم کوثر
سلام اے ناظر عرش منور
سلام اے مرکز صلوٰة داور
سلام اے سب سے افضل سب سے بہتر
سلام اے آمنہ کے لال تم پر
میر ہو صبا جب سیر طیبہ
وہ طیبہ جو بے رشک عرشِ اعلیٰ
اٹھا کر گنبد خضرا کا پردہ
ادب سے عرض کرنا سر جھکا کر
سلام اے آمنہ کے لال تم پر
تم آئے بن کے بحر خلق رحمت
تمہیں سے ہم کو ہے امید نصرت
نثار دلبرئ حسن سيرت
فدائے دلکشئ روئے انور
سلام اے آمنہ کے لال تم پر
نکل آئے گا طوفاں سے سفینہ
مجھے آسان ہو جائے گا جینا
لٹا کر سر پہ جب خاک مدینہ
کروں گا عرض میں با قلب مضطر
سلام اے آمنہ کے لال تم پر
کرے بھی عرض کیا برگشتہ قسمت
زبان کھلنے نہیں دیتی ندامت
تو دیکھے جارہی ہے میری حالت
یہ کہنا اشک غم کر کے نچھاور
سلام اے آمنہ کے لال تم پر