madaarimedia

صل علی رب کا فرماں پیارے نبی کی بات کرو

 

نعت شریف

صل علی رب کا فرماں پیارے نبی کی بات کرو
تازہ ہوتا ہے ایماں پیارے نبی کی بات کرو

نور مجسم قامت زیبا روح منور جلوہ یکتا
جنبش لب ان کی قرآں پیارے نبی کی بات کرو

کچھ نہیں عشق و مستی ہے صرف انہی کی ہستی ہے
سارے حسن و عمل کی جاں پیارے نبی کی بات کرو

کفر کے یہ بادل کالے ظلمت برسانے والے
پھر امنڈے بن کر طوفاں پیارے نبی کی بات کرو

ساتھیو آؤ نعت پڑھو تاب جنوں جذبات کو دو
عشق کی منزل ہو آساں پیار نبی کی بات کرو

ہجر کی کالی راتیں ہیں اشکوں کی برساتیں ہیں
یاس میں ڈوبے ہیں ارماں پیارے نبی کی بات کرو

پرشش حال غم نہ کرو دوستو دل کو رنج نہ دو
اتنا بس اتنا احساں پیارے نبی کی بات کرو

صدق و صفاہی سیرت ہو دنیا دل کی جنت ہو
ہر جنبش پر ہر اک آن پیارے نبی کی بات کرو

دوست تو ہے یہ عرض ولی زیست کی جب آخر ہو گھڑی
آئے لبوں پہ جس دم جان پیارے نبی کی بات کرو

Leave a Comment

Related Post

Top Categories