madaarimedia

صل علی محمد صلی علی محمد صل علی محمد صلی علی محمد

صل علی محمد صلی علی محمد
صل علی محمد صل علی محمد
بدر الدجی محمد شمس الضحی محمد
خیر الوری محمد صلی علی محمد

محشر کے روز ہوگی ہر سمت نفسی نفسی
تڑپائے گی سبھی کو سورج کی تیز گرمی
چھائے گی تب سروں پر تیری ردا محمد
صلی علی محمد صلی علی محمد

دھرتی یہ چاند تارے صدقہ ہے سب تمہارا
اور گاتا ہے پپیہا نغمہ تمہارا پیارا
پڑھتی ہے کنکری بھی کلمہ تیرا محمد
صل علی محمد صلی علی محمد

حیرت سے ماہ کامل صورت کو تک رہا ہے
سیرت ہے ایسی جس پہ دشمن بھی جھک رہا ہے
دشمن بھی ہو رہے ہیں دیں پر فدا محمد
صل علی محمد صل علی محمد

کوئی نہیں ہے صابر تم سا جہاں میں آقا
طائف کا ہے ستم کا لب پر نہیں ہے شکوہ
کرتے ہو ان کے حق میں رب سے دعا محمد
صل علی محمد صل علی محمد

کیوں دور ہوں نہ ہم سے رنج و علم کے سائے
کیسے بھلا کوئی غم دل کے قریب آئے
جب قلب پہ ہے میرے لکھا ہوا محمد
صل علی محمد صل علی محمد

اے شاد زندگی بھر ذکر نبی ہے کرنا
ذکر نبی میں جینا ذکر نبی میں مرنا
ذکر نبی ہے ہر اک غم کی دوا محمد
صل علی محمد صل علی محمد

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories