عرش پر نور محمد جلوہ گر پہلے سے تھا

 
عرش پر نور محمد جلوہ گر پہلے سے تھا
آج جو آیا ہے وہ نوری بشر پہلے سے تھا

آدم و عیسی و موسی آئے ہیں سب بعد میں
آمنہ بی آپ کا نور نظر پہلے سے تھا

ہم کو گٹھی میں پلایا ماں نے ہے عشق نبی
دل ہمارا ان کی یادوں کا نگر پہلے سے تھا

خلق کی اُن کے لئے دُنیا خدائے پاک نے
اہتمام آمد خیر البشر پہلے سے تھا

تو بنا حیدر بنا ایک نور سے روزِ ازل
ساتھ تیرے تیرا محبوب نظر پہلے سے تھا

نور سے جس کے بنائے ہیں خُدا نے دو جہاں
وہ خدا وہ محسن شمس و قمر پہلے سے تھا

منتظر اک سانپ آقا کی زیارت کے لئے
غار میں رکھے ہوئے اپنی نظر پہلے سے تھا

جن کی آمد کی بشارت انبیاء دیتے رہے
شاد وہ محبوب رب وہ راہبر پہلے سے تھا

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *