madaarimedia

قائم مرا بھرم ہے بابائے قوم وملت

 قائم مرا بھرم ہے بابائے قوم وملت

سب آپ کا کرم ہے بابائے قوم وملت


ہر دل میں موجزن ہیں اب بھی تمہاری یادیں

ہر ایک آنکھ نم ہے بابائے قوم وملت


اللہ میرے دل کی کشتی بچالو آقا

سیلاب رنج و غم ہے بابائے قوم وملت


بھرتے رہیں گے ہر دم ہم لوگ دم تمہارا

جب تک کہ دم میں دم ہے بابائے قوم وملت


بس آپ کی دعا ہے جو ہر طرف جہاں میں

مصباح محترم ہے بابائے قوم وملت
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories