مرے کام آنے والے مرے پاسدار تم ہو
ہو غموں کا کیا مجھے غم مرے غمگسار تم ہو
جسے رب نے دے دئے ہیں بڑے اختیار تم ہو
ہے مدار جس پہ سب کا وہ مرے مدار تم ہو
بخدا تمہارا تقویٰ ہے جہان میں نرالا
نہیں جسکا کوئی ثانی وہی روزہ دار تم ہو
مرا دین میرا ایماں ہے تمہارے در کا صدقہ
ہو تمہیں یقین میرا مرا اعتبار تم ہو
ہے تمہاری نا خدائی سدا سب کے کام آئی
وہی جسکا نام لیتے ہوا بیڑا پار تم ہو
کھلے جسکے دم سے بھارت میں ہیں دین کے گلستاں
چمن محمدی کی وہ حسیں بہار تم ہو