madaarimedia

مصطفی صل علی صل علی صل علی

 آپ ہیں ختم رسل آپ ہیں محبوب خدا

مصطفى صل علی صل علی صل علی



مشک و عنبر تیرے تلووں کا غسالہ مانگیں

چاند سورج رخ روشن سے اجالا مانگیں

زلف واللیل سے شرمائے ہے ساون کی گھٹا


مصطفی صل علی صل علی صل علی


تیرے سر پر ورفعنا لک ذکرک کا تاج

انبیاء پیش کریں تجھ کو عقیدت کا خراج

تیرے تلووں سے ملیں آنکھیں مکین سدرہ


مصطفى صل علی صل علی صل علی


دشمنوں پر بھی وہ الطاف و کرم کیا کہنا

آج انگشت بدنداں ہے ستم کیا کہنا

تو نے زخموں کے عوض دی ہے ہدایت کی دعا


مصطفی صل علی صل علی صل علی


تم نہ ہوتے تو زمیں ہوتی نہ ہوتا یہ فلک

انس و جن ہوتے کہیں اور نہ کہیں حور و ملک

رب کو نین کا فرمان ہے لولاک لما


مصطفی صل علی صل علی صل علی


نفسی نفسی کا وہ عالم وہ تپش وہ ہیبت

کوئی دیکھے بھی کسی کو کہاں اتنی مہلت

تم نہ ہوتے کہیں محشر میں تو پھر کیا ہوتا


مصطفی صل علی اصل علی صل علی


باعث فخر رسل نازش یزداں تم ہو

یا نبی مصحف قرآن کا عنواں تم ہو

تم ہی مدثر و مزمل و یا سیں طہ


مصطفی صل علی صل علی صل علی


التجا ہے مرے سر کار کرم فرمادیں

ہر گھڑی ذکر انہیں کا ہوا انہیں کی یادیں

میری ہر سانس سے اے کاش یہی آئے صدا


مصطفی صل علی صل علی صل علی


۔


لو لگائے ہوئے ہیں آپ سے ” مصباح ” ولی

اس کی جانب بھی ہو سر کار نظر رحمت کی

پرتو نور ازل شمع شبستان حرا


مصطفی صل علی صل علی صل علی
ـــــــــ

——


Leave a Comment

Related Post

Top Categories