حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

میرے درد دل کی عظمت کو خدا ہی جانتا ہے

On: March 5, 2025 2:57 PM
Follow Us:
 

نعت شریف

میرے درد دل کی عظمت کو خدا ہی جانتا ہے
کہ خدا کے لاڈلے سے میرے غم کا سلسلہ ہے

یہاں جرم دھڑکنیں ہیں یہاں شور و شر خطا ہے
دل مضطرب سنبھل کے یہ دیار مصطفی ہے

کہیں بجھ نہ جائے مالک وہ ہوائے فارسی سے
بجمال شوق طیبہ جو چراغ جل رہا ہے

مجھے درد عشق احمد جو عطا کیا ہے مالک
اسے جاودہ بنا دے یہی دل کا مدعا ہے

میرے دل ہر اک تمنا تو سپرد مصطفی کر
حد منزل وفا کی یہی ایک را ستہ ہے

کوئی جذبۂ اطاعت میں کمی نہ اے ولی ہو
ہے یہ عشق کا تقاضا یہ جنوں کا راستہ ہے

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment