madaarimedia

میرے سرکار کو رب نے بنایا خوبصورت ہے

 
میرے سرکار کو رب نے بنایا خوبصورت ہے
انہیں کے حسن سے عالم یہ سارا خوبصورت ہے

کوئی حسنین و زہرہ اور کوئی حیدر کوئی احمد
ابو طالب تمہارا کل گھرانہ خوبصورت ہے

یہ کہتے چاند تارے ہیں یہی جنت بھی کہتی ہے
رسول پاک کا شہر مدینہ خوبصورت ہے

علی کا نام سنتے ہی جو بندہ مسکراتا ہے
قسم اللہ کی لوگوں وہ بندہ خوبصورت ہے

یہاں ہوگی یقیناً سرور کونین کی آمد
یہ محفل خوبصورت ہے یہ جلسہ خوبصورت ہے

اسی مسکان نے ہے دین احمد کو جلا بخشی
علی اصغر تمہارا مسکرانا خوبصورت ہے

لٹائے سارا گھر اپنا جو نیزے پر پڑھے قرآں
محمد مصطفی کا وہ نواسہ خوبصورت ہے

انہیں آقا کے قدموں نے نوازا ہے تبھی ائے شاد
مدینے پاک کا ہر ایک رستہ خوبصورت ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories