madaarimedia

میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے

 فرش سے لیکر عرش تلک ہیں نور کے بادل چھائے

میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے


صحرا صحرا رشک چمن ہے، مہکا مہکا ہر آنگن ہے

ہر ذرہ سورج کی کرن ہے، دھرتی لگتی نیل گگن ہے

سارا جہاں پھر کیسے نہ مل کر گیت خوشی کے گائے


میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے


جن کو فلک دیتا ہے سلامی ، کرتے ملک میں جنکی غلامی

مہر و وفا کے بن کے پیامی ، آگئے جگ میں ان کے حامی

کہہ دو غریبوں مجبوروں پر ظلم نہ کوئی ڈھائے


میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے


خیر کی ایسی ساعت ہے آئی ، مٹ گئی جڑ سے شر کی خدائی

ظلم یہ ہے مایوسی چھائی مظلوموں نے راحت پائی

سارے جہاں میں امن کے پرچم ہر جانب لہرائے


میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے


زینت قد پر سر وہ فدا ہے، زلف پہ قرباں کالی گھٹا ہے

ابرو پر قوسین لکھا ہے، آنکھوں پر نرگس شیدا ہے

دیکھ کے ان کا روشن چہرا چاند بھی شرما جائے


میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے


شعلہ فگن ہے سورج سر پر سامنے ہے اعمال کا دفتر

پھر بھی نہیں ” مصباح ” کوئی ڈر ، آگئے دیکھو شافع محشر

ہر عاصی سے کہہ دو کہ ان کے دامن میں چھپ جائے


میرے پیارے نبی جی آئے میرے پیارے نبی جی آئے
ـــــــــ

——


Leave a Comment

Related Post

Top Categories