نبیوں کے سلطان رسول عربی ہیں
کس درجہ ذیشان رسول عربی ہیں
رحمت والا کون ہے جو پوچھا میں نے
کہنے لگا قرآن رسول عربی ہیں
ابراہیم و اسماعیل هود و لوط
نبیوں کی پہچان رسول عربی ہیں
لا يؤمن سے ہم نے ایسا سمجھا ہے
مؤمن کا ایمان رسول عربی ہیں
کوئی ہو ہر اک کو برابر ملتا ہے
بانٹتے جب فیضان رسول عربی ہیں
محشر کے دن لوگوں عاصی امت کی
بخشش کا سامان رسول عربی ہیں
کربل میں اسلام کے خاطر اپنا گھر
کر دیتے قربان رسول عربی ہیں
جب بھی سر پہ آتی ہے مشکل
کر دیتے آسان رسول عربی ہیں
شب ہے اسری کی عرش اعظم پر شاد
خالق کے مہمان رسول عربی ہیں
کس درجہ ذیشان رسول عربی ہیں
رحمت والا کون ہے جو پوچھا میں نے
کہنے لگا قرآن رسول عربی ہیں
ابراہیم و اسماعیل هود و لوط
نبیوں کی پہچان رسول عربی ہیں
لا يؤمن سے ہم نے ایسا سمجھا ہے
مؤمن کا ایمان رسول عربی ہیں
کوئی ہو ہر اک کو برابر ملتا ہے
بانٹتے جب فیضان رسول عربی ہیں
محشر کے دن لوگوں عاصی امت کی
بخشش کا سامان رسول عربی ہیں
کربل میں اسلام کے خاطر اپنا گھر
کر دیتے قربان رسول عربی ہیں
جب بھی سر پہ آتی ہے مشکل
کر دیتے آسان رسول عربی ہیں
شب ہے اسری کی عرش اعظم پر شاد
خالق کے مہمان رسول عربی ہیں
اسکو آگے بھی شئیر کریں