madaarimedia

نور عین فاطمه سید بدیع الدیں مدار

 نور عین فاطمه سید بدیع الدیں مدار

تم ہو جان مرتضی سید بدیع الدیں مدار


ہو تمہیں تو گلشن حسنین کی تازہ بہار

تاجدار اولیاء سید بدیع الدیں مدار


جو ہیں خود اہل کرم وہ آکے کہتے ہیں یہاں

کن کرم بهر خدا سید بدیع الدیں مدار


اس بھری دنیا میں میرا کوئی بھی حامی نہیں

ہے تمہارا آسرا سید بدیع الدیں مدار


ایسا لگتا ہے کہ جیسے اس کو کعبہ مل گیا

جو مکنپور آگیا سید بدیع الدیں مدار


ہے مجھے ناکامیاں ہر سمت سے گھیرے ہوئے

کردو اک چشم عطا سید بدیع الدیں مدار


قبر میں پوچھا گیا جب کون ہے حامی ترا

میں نے اک دم کہدیا سید بدیع الدیں مدار


رکھنا مصباح ولی کی آبرو ہر موڑ پر

پنجتن کا واسطہ سید بدیع الدیں مدار
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories