نہ گلستاں سے نہ گل اور کلی سے پیار کرو
جو خلد چاہو تو پیارے نبی سے پیار کرو
غریب لوگوں کو آقا گلے لگاتے ہیں
سلیقہ جینے کا ہم کو وہ یوں سکھاتے ہیں
غرور چھوڑ دو اور ہر کسی سے پیار کرو
نہ جانے کون سے رستے سے گزرے شاہ امم
نہ جانے کس جگہ حسنین نے رکھے ہوں قدم
در رسول کی ہر اک گلی سے پیار کرو
جو چاہتے ہو کہ بچے تیرے حلالی ہوں
نبی کی آل کی در کے ہی بس سوالی ہوں
یہ مشورہ ہے کہ مولا علی سے پیار کرو
میرے رسول کے اصحاب کتنے پیارے ہیں
کہا نبی نے یہ افلاک کے ستارے ہیں
عمر سے پیار کرو اور غنی سے پیار کرو
وہ غوث پاک ہوں وارث ہوں یا کہ خواجہ ہوں
مدارے پاک ہوں اشرف ہوں شاہ دانہ ہوں
ائے سنیوں سنو ہر اک ولی سے پیار کرو
جہاں رہو وہاں عشق نبی میں چور رہو
رسول پاک کے دشمن سے دور دور رہو
نبی سے پیار کرے جو اسی سے پیار کرو
وہ جس میں سرور کون و مکاں کی مدحت ہو
ہر ایک لفظ میں سرکار کی محبت ہو
ائے شاد تم بھی اسی شاعری سے پیار کرو
جو خلد چاہو تو پیارے نبی سے پیار کرو
غریب لوگوں کو آقا گلے لگاتے ہیں
سلیقہ جینے کا ہم کو وہ یوں سکھاتے ہیں
غرور چھوڑ دو اور ہر کسی سے پیار کرو
نہ جانے کون سے رستے سے گزرے شاہ امم
نہ جانے کس جگہ حسنین نے رکھے ہوں قدم
در رسول کی ہر اک گلی سے پیار کرو
جو چاہتے ہو کہ بچے تیرے حلالی ہوں
نبی کی آل کی در کے ہی بس سوالی ہوں
یہ مشورہ ہے کہ مولا علی سے پیار کرو
میرے رسول کے اصحاب کتنے پیارے ہیں
کہا نبی نے یہ افلاک کے ستارے ہیں
عمر سے پیار کرو اور غنی سے پیار کرو
وہ غوث پاک ہوں وارث ہوں یا کہ خواجہ ہوں
مدارے پاک ہوں اشرف ہوں شاہ دانہ ہوں
ائے سنیوں سنو ہر اک ولی سے پیار کرو
جہاں رہو وہاں عشق نبی میں چور رہو
رسول پاک کے دشمن سے دور دور رہو
نبی سے پیار کرے جو اسی سے پیار کرو
وہ جس میں سرور کون و مکاں کی مدحت ہو
ہر ایک لفظ میں سرکار کی محبت ہو
ائے شاد تم بھی اسی شاعری سے پیار کرو
اسکو آگے بھی شئیر کریں