madaarimedia

وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار

 ہر جانب ہے نور کی برکھا جگمگ ہے سنسار

وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


کفر و ضلالت کا دم ٹوٹا جہل کی نبضیں چھوٹ گئیں

جو سچائی کو جکڑے تھیں وہ زنجیریں ٹوٹ گئیں

حق کو ملی ہے سرافرازی اور باطل کو ہار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


چاند اشارہ پاکر ان کا ٹکڑوں میں بنٹ جائے

حکم اگر فرمادیں تو ڈوبا سورج پھر اگ آئے

مالک نے دیکر بھیجا ہے ان کو ہرادِھکار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


مست مست چلتی ہیں ہوائیں گیت خوشی کے گاتی ہیں

جھوم رہی ہے ڈالی ڈالی اور کلیاں مسکاتی ہیں

نیل گگن کے چندہ تارے ہیں ان پر بلِہار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


پھیلے گی ہر سمت محبت اور نفرت مٹ جائے گی

ظلم کا سر جھک جائے گا اور زلف کرم لہرائے گی

پتھر کے بدلے میں ہوگی رحمت کی بوچھار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


رحمت عالم کی سیرت انصاف کا مینہ برسائیگی

سچ سر چڑھ کے بولے گا اور جھوٹ کو چپ لگ جائے گی

مہر و وفا میں ڈھل جائیں گے انسانی کردار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


جس کے لئے قرآں میں لقد من اللہ فرمایا ہے

خالق نے مخلوق پہ اپنا جو احسان جتایا ہے

ملنے ہی والا ہے سب کو وہ لا قیمت اُپہار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار


جنت کی دہلیز پہ حوریں نور کے نغمے گاتی ہیں

عرش کے اونچے گنبد تک جنکی آوازیں جاتی ہیں

کہتی ہے ” مصباح ” یہ دل کے تاروں کی جھنکار


وہ آئے نبیوں کے سردار وہ آئے نبیوں کے سردار
ـــــــــ

——


Leave a Comment

Related Post

Top Categories