وہ جنکی محبت پر مر جانا شہادت ہے
اللہ ری کیا شان اولاد رسالت ہے
ہم حنفی تھے حنفی ہیں اور خفی رہیں گے بس
ہیں اور جنہیں پیاری اوروں کی امامت ہے
کم مایہ سہی لیکن بے نور نہیں ہوں میں
ذرہ ہوں مگر میری خرشید سے نسبت ہے
تم شافع محشر کی اولاد کے دشمن ہو
پھر بھی تمہیں محشر میں امید شفاعت ہے
نسبت اسے حاصل ہے خورشید کے کنبے کی
کس درجہ حسیں دیکھو مصباح کی قسمت ہے