حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

وہ چاہیں سورج پلٹائیں اُن کے ئے سب ممکن ہے

On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
وہ چاہیں سورج پلٹائیں اُن کے ئے سب ممکن ہے
پتھر سے کلمہ پڑھوائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

کوئی بھی ایسا کام نہیں جو اُن کے لئے نا ممکن ہو
نا ممکن ممکن وہ بنائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

طائف کے میدان میں جس نے زخمی کئے اُن سب کے لئے
پتھر کھا کر دیں وہ دعائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

اسری کی شب عرش بری پر اپنے رب سے ملنے کو
ایک ہی پل میں جائیں آئیں اُنکے لئے سب ممکن ہے

پیاس سے جب بیگل ہوں صحابہ تو اس دم سرکار میرے
انگلی سے چشموں کو بہائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

ان کا ایک اشارہ پاکر چاند دو ٹکڑے ہو جائے
پیڑ کو اپنے پاس بلائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

سارا نظام حشر دیا ہے رب نے اُن کے ہاتھوں میں
جس کو چھائیں خلد دلائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

جن کے لئے سورج پلٹا تھا اُن کے ہی بیٹے ہیں حسین
شاد وہ پر فطرس کو دلائیں اُن کے لئے سب ممکن ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment