حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

پسینہ بھی مرے آقا کا رشک مشک و عنبر ہے

On: March 5, 2025 5:47 PM
Follow Us:
 پسینہ بھی مرے آقا کا رشک مشک و عنبر ہے
گزر جائیں وہ جس رستے سے وہ رستہ معطر ہے

قدم فخر دو عالم کا ترے سینے کے اوپر ہے

مدینے کی زمیں تیرا بڑا اعلیٰ مقدر ہے


جہاں قرآن حق اترا جہاں فرمان حق پھیلا

وہ کعبہ کا نصیبہ تھا یہ طیبہ کا مقدر ہے


مٹائیں گے وہی تشنہ لبی ہم تشنہ کاموں کی

بہایا انگلیوں نے جن کی رحمت کا سمندر ہے


رخ پر نور بے پردہ ہے آنگن میں حلیمہ کے

یہ منظر دیکھ کر حیرت زدہ ماہ منور ہے


چلے تھے قتل کرنے کے لئے اعجاز تو دیکھو

نبی کو دیکھ کر خم ہو گیا فاروق کا سر ہے


خدا نے سارے اوصاف حمیدہ رکھ دئے اس میں

اسد اللہ ہے جو مرتضی ہے اور حیدر ہے


سکندر کی شہنشاہی بھی یہ کہتی ہے اے محضر

محمد کی غلامی شان سلطانی سے بڑھ کر ہے
 ——

—–

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment