حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

پوچھتے کیا ہو کیا چاہیے

On: March 5, 2025 6:01 PM
Follow Us:
 پوچھتے کیا ہو کیا چاہیے

عشق کے خیر الوریٰ چاہیے


بے سہارا ہوں میں یا نبی

آپ کا آسرا چا ہیے


بڑھ گئیں جہل کی ظلمتیں

نور شمع حرا چاہیے


سر میں اب کوئی سودا نہیں

بس در مصطفیٰ چاہیے



جس پہ اصحاب چلتے رہے

چلنا وہ راستہ چاہیے


مرضئ رب کی تحصیل کو

مرضئ مصطفیٰ چاہیے


سامنے ہے دیار نبی

اب مجھے اور کیا چاہیے


مجھ کو “مصباح ” ہر موڑ پر

بس نبی کی رضا چاہیے
ـــــــــ

——


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment