کام تعلیم رسول عربی آہی گئی

 کام تعلیم رسول عربی آہی گئی

اپنی منزل پر حیات بشری آہی گئی


سیرت سرور کونین نے وہ درس دیا

کم سوادوں میں وسیع النظری آہی گئی


جب کبھی آتش فرقت نے جلایا دل کو

سمت طیبہ سے نسیم سحری آہی گئی

@madaarimedia

لے چلی ہے مجھے صحرائے مدینہ کی طرف

کام آخر مری آشفتہ سری آہی گئی


عشق طیبہ میں ملا جس کو بھی رنج دوری

اس کی آہوں میں قیامت اثری آہی گئی


قاب قوسین کے مفہوم سے یہ ظاہر ہے

پرده داری میں بھی کچھ پردہ دری آہی گئی


دل کو مایوسی نے ہر سمت سے گھیرا جو ادیب “

ایسے عالم میں مجھے یاد نبی آہی گئی
—————–

Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *