madaarimedia

کہتے یہ سارے سخنور ہیں غلام السبطین

 کہتے یہ سارے سخنور ہیں غلام السبطین

علم و حکمت کا سمندر ہیں غلام السبطين


سنکے نام آقا کا آنکھیں ہیں چھلکتی جنکی

ایسے شیدائے پیمبر ہیں غلام السبطین


خوف کیا تشنہ لبی کا ہمیں دنیا والوں

وارث ساقی کوثر ہیں غلام السبطین


عظمت شان رسالت کے مخالف کے لئے

اک چمکتا ہوا خنجر ہیں غلام السبطین


فخر سے ارض مکپور یہی کہتی ہے

ہاں میری علمی دھروہر ہیں غلام السبطین


خوف کیا گرمی محشر کا انہیں اے مصباح

عاشق شافع محشر ہیں غلام السبطین
 
ـــــــــ
——

Leave a Comment

Related Post

Top Categories