حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کہہ رہی ہے ہر کلی لب کھول کر

On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
کہہ رہی ہے ہر کلی لب کھول کر
میں کھلیں ہوں یا محمد بول کر

کرتا ہے ہر پل رسائی کی دعا
ہجر طیبہ میں میرا من ڈول کر

عشق احمد با خُدا انمول ہے
تاجر دنیا نہ اس کا مول کر

یہ ہیں آلِ مصطفیٰ ہر دور میں
سر کٹاتے ہیں صدا حق بول کر

ہر خطا پر بھاری ہے عشق نبی
حشر میں دیکھا گیا جب تول کر

نعت سرکار مدینہ پڑھ کے شاد
بزم کا پُر کیف تو ماحول کر

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment