حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

کہ رہا ہے یہی سنسار اگر تم چاہو

On: May 2, 2025 2:17 AM
Follow Us:
 
کہ رہا ہے یہی سنسار اگر تم چاہو
سب ہے ممکن میرے سرکار اگر تم چاہو

میرے مونس میرے غمخوار اگر تم چاہو
پل میں بیڑا ہو میرا پار اگر تم چاہو

عاصیوں کی ہے زبانوں پہ بروز محشر
خلد میں جائیں گنہگار اگر تم چاہو

لاکھ ہم لوگ گنہگار سیاہ کار صحیح
ہم بھی ہوں خلد کے حقدار اگر تم چاہو

تم کو اللہ نے بخشی ہے وہ قدرت آقا
دشت ہو جائیں گے گلزار اگر تم چاہو

ساری دنیا کے مریضوں کو شفاء مل جائے
ائے میرے عابد بیمار اگر تم چاہو

مشکلیں خود کرے مشکل کو ہماری آساں
یا علی حیدر کرار اگر تم چاہو

حشر میں شاد کی بخشش کے بنیں گے ضامن
نعت کے یہ میرے اشعار اگر تم چاہو

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment