کیا خوب ولایت ہے محبوب الہی کی
ہر دل پہ حکومت ہے محبوب الہی کی
ہر ایک کا دیوانہ خسرو نہیں بن پاتا
یہ خاص عنایت ہے محبوب الہی کی
کیوں دنیا نہ ہو شیدا محبوب الہی پر
شبیر سے نسبت ہے محبوب الہی کی
وہ جسکی تجلی پر خود چاند نچھاور ہے
ہے کتنی حسیں تربت محبوب الہی کی
دربار سے کوئی بھی خالی نہیں جاتا ہے
مشہور سخاوت ہے محبوب الہی کی
خسرو جسے کہتا ہے یہ سارا جہاں لوگو!
اک زندہ کرامت ہے محبوب الہی کی
مصباح کی چاہت میں ہوتی ہے مگن دنیا
جب کرتا یہ مدحت ہے محبوب الہی کی