کیا فلک مرتبہ وارث پاک ہیں
وارث مصطفی وارث پاک ہیں
خوف کیا سر پہ جب اپنے سایہ فگن
غوث و قطب الوری وارث پاک ہیں
تاج شاہی نہ مال اور نہ جاہ و حشم
بس مرا مدعا وارث پاک ہیں
میری کشتی کو طوفان کا خوف کیا
جب مرے ناخدا وارث پاک ہیں
قاسم فیض قطب دو عالم ہیں وہ
فخر مصباح کا وارث پاک ہیں