حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

ہر اک نبی نے ان کا کیا احترام ہے

On: March 5, 2025 5:47 PM
Follow Us:
 ہر اک نبی نے ان کا کیا احترام ہے

کتنا بلند میرے نبی کا مقام ہے


منکر نکیر کر نہ سکے پھر کوئی سوال

پایا جو میرے لب پہ محمد کا نام ہے


ابھرے جو آفتاب تو حیرت کی بات کیا

ہاتھوں میں ان کے دونوں جہاں کا نظام ہے


میں پڑھ رہا ہوں نعت نبی اور بزم میں

جاری ہر ایک لب پہ درود و سلام ہے


انوار صبح ہوتے ہیں سو جان سے فدا

کتنی حسین ارضِ مدینہ کی شام ہے


اے گردش زمانہ نہ محضر سے تو الجھ

معلوم ہے تجھے یہ نبی کا غلام ہے
 ——

—–

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment