ہم کو مداری کہتے ہیں
ہم سے ہے دنیا میں اجالا ہم کو مداری کہتے ہیں
گھبراتا ہے ہم سے اندھیرا ہم کو مداری کہتے ہیں
اظہار نسبت کرنا تو اپنا ہے دستور عمل
پیار ہے بس پیغام ہمارا ہم کو مداری کہتے ہیں
قطب دوعالم کی عظمت پر جان نچھاور کردینگے
رکھتے دلوں میں ہم ہیں یہ جذبہ ہم کو مداری کہتے ہیں
نام و نسب پوچھے جو تمہارا کوئی کسی بھی محفل میں
دوستو تم یہ فخر سے کہنا ہم کو مداری کہتے ہیں
عشق مدار پاک سے اپنا سوز مزیّن سینہ ہے
کیسے نہ شیدا ہو یہ زمانہ ہم کو مداری کہتے ہیں
_________________
MadaariMedia@
MadaariMedia#




