ہے جلوہ گر شاہ امم سوچ سمجھ کر
رکھنا در طیبہ میں قدم سوچ سمجھ کر
ہے دل میں تمنائے حضوری کی مسرت
اب آئیں یہاں رنج و الم سوچ سمجھ کر
حامی ہیں میرے رحمت کو نین اے ظالم
اب کرنا ذرا مجھ پہ ستم سوچ سمجھ کر
گستاخ رسالت نہ پہنچ پائے ارم میں
کھولے گا ملک باب ارم سوچ سمجھ کر
اللہ رے کیا شان ہے سرکار کے گھر کی
جبرئیل بھی رکھتے ہیں قدم سوچ سمجھ کر
دیوانگہ عشق نبی میں نہ ہو لغزش
چل مدح رسالت میں قلم سوچ سمجھ کر
قرآن کی آیات میں ہے مدح رسال
کر نعت نبی شاد رقم سوچ سمجھ کر
رکھنا در طیبہ میں قدم سوچ سمجھ کر
ہے دل میں تمنائے حضوری کی مسرت
اب آئیں یہاں رنج و الم سوچ سمجھ کر
حامی ہیں میرے رحمت کو نین اے ظالم
اب کرنا ذرا مجھ پہ ستم سوچ سمجھ کر
گستاخ رسالت نہ پہنچ پائے ارم میں
کھولے گا ملک باب ارم سوچ سمجھ کر
اللہ رے کیا شان ہے سرکار کے گھر کی
جبرئیل بھی رکھتے ہیں قدم سوچ سمجھ کر
دیوانگہ عشق نبی میں نہ ہو لغزش
چل مدح رسالت میں قلم سوچ سمجھ کر
قرآن کی آیات میں ہے مدح رسال
کر نعت نبی شاد رقم سوچ سمجھ کر
اسکو آگے بھی شئیر کریں