ہے کتابوں میں یہ تحریر مدار اعظم
آپ ہیں سب سے بڑے پیر مدار اعظم
آپ اگر چاہیں تو اک آن میں بن سکتی ہے
میری بگڑی ہوئی تقدیر مدار اعظم
آپ کے ہاتھوں میں ہے سارا نظام ہستی
ہے جہاں آپ کی جاگیر مدار اعظم
آپکا روضۂ پر نور ہمیں لگتا ہے
خانۂ کعبہ کی تصویر مدار اعظم
اس میں تھی سرور کونین کی شفقت کی مٹھاس
آپ نے کھائی تھی جو کھیر مدار اعظم
مل گیا جس کو ترے در کی غلامی کا شرف
دونوں عالم میں ہیں وہ میر مدار اعظم
منقبت آپکی مصباح نے جو لکھی ہے
ہے منافق کے لئے تیر مدار اعظم