madaarimedia

پھیلی عالم میں ضیاء ہے یہ خوشی کی بات ہے

 
پھیلی عالم میں ضیاء ہے یہ خوشی کی بات ہے
نور والا آگیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

آمد خیر الوری ہے یہ خوشی کی بات ہے
سب کے لب پر مرحبا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو ہے سب نبیوں میں اعلیٰ گھر میں عبد اللہ کے
روشنی پھیلا ہوا ہے یہ خوشی کی بات ہے

لہلہاہی دیں کی کھیتی جب محمد آگئے
کفر کا دم مٹ گیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جب رسول پاک آئے غم کے مارے بول اٹھے
سب کا ماور آگیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

کاش یہ کہتا ہوا طیبہ کی جانب میں چلوں
یاد آقا نے کیا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو کبھی تھا دیں کا دشمن دیکھ کر روئے نبی
وہ بھی کلمہ پڑھ رہا ہے یہ خوشی کی بات ہے

جو حسین پاک کے عاشق ہیں اور مولائی ہیں
ان کا ہر سو دبدبہ ہے یہ خوشی کی بات ہے

رحمت کو نین آئے آگ نفرت کی بجھی
کہہ رہی باد صبا ہے یہ خوشی کی بات ہے

الله الله معجزه سرکار کا دیکھو ذرا
چاند دو ٹکڑے ہوا ہے یہ خوشی کی بات ہے

ہنس رہے ہیں غم کے مارے دیکھتا یہ شاد ہے
اور شیطاں رو رہا ہے یہ خوشی کی بات ہے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories