زمیں تاعرش ہے چرچہ شہید کربلا تیرا

زمیں تاعرش ہے چرچہ شہید کربلا تیرا
ہر اک مومن ہوا شیدا شہید کربلا تیرا

ہے محبوب خدا نانا شہید کربلا تیرا
خدا کا شیر با با شہید کربلا تیرا

یزیدی فوج میں کہرام اس دم ہو گیا برپا
گیا میداں میں جب بیٹا شہید کربلا تیرا

خدائے پاک اسکو سرفرازی بخش دیتا ہے
گلے میں جسکے ہے پٹہ شہید کربلا تیرا

یزیدی فوج کے خونخوار سارے تھر تھرا اٹھے
لگایا حر جب نعرہ شہید کربلا تیرا

بروز حشر رب انکے لیئے دوزخ میں ڈالیگا
جنھوں لوٹا ہے کنبہ شہید کربلا تیرا

شرافت عرش اعظم پر فرشتے محو حیرت ہیں
نظر سے دیکھا جب سجدہ شہید کربلا تیرا

از نتیجہء فکر
شرافت مداری


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *