وہ جنکے دلوں میں مکیں ہیں محمد

وہ جنکے دلوں میں مکیں ہیں محمد
دو عالم میں انکے معیں ہیں محمد

سر حشر بخشش کرائینگے رب سے
سدا ہم یہ رکھتے یقیں ہیں محمد

یہ فرماتا قرآں میں ہے رب تعالیٰ
سراپا وہ نور مبیں ہیں محمد

چلے ہیں نبی جب سوئے لا مکاں کو
تو حیران روح الامیں ہیں محمد

غم زندگی دور مجھ سے تو رہنا
مری دھڑکنوں کے قریں ہیں محمد

فرشوں سے رب نے کہا سر جھکا لو
ہوئے عرش مسند نشیں ہیں محمد

یہ روح الامیں کا ہے فرمان عالی
فدا تم پہ سارےحسیں ہیں محمد

اسے نار دوزخ میں ڈالے گا مولا
اگر جس کے حامی نہیں ہیں محمد

جو سردار ہیں کل فرشتوں کے تیرے
وہ تلوؤں سے ملتے جبیں ہیں محمد

شرافت یہ قرآں میں رب کہہ رہا ہے
جہاں پر خدا ہے وہیں ہیں محمد

از نتیجہء فکر
مولانا شرافت علی شاہ
مداری بریلی شریف یو پی


Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *