حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

میرا دل اور مری جان مدار اعظم

On: November 26, 2025 11:37 PM
Follow Us:

میرا دل اور مری جان مدار اعظم
أپ کے نام پہ قربان مدار اعظم

آپکی شان ہے کیا شان مدار اعظم
أپ ولیوں کے ہو سلطان مدار اعظم

ہے فقط آپ کا احسان مدار اعظم
ہند میں ہیں جو مسلمان مدار اعظم

جو ترے در کے ہے دربان مدار اعظم
دیتا شاہوں کو ہے وہ دان مدار اعظم

أپکی چشم عنایت جو کبھی اٹھتی ہے
منگتے بنجاتے ہیں دھنوان مدار اعظم

آج بھی أپکی عظمت کے گیت گاتا ہے
بنگلہ و چین خراسان مدار اعظم

قادر چشتی نظامی ہوں کہ وہ ہوں نوری
آپ کا سب پہ فیضان مدار اعظم

تیرا احسان جو انسان بھلا بیٹھے ہیں
در حقیقت ہیں وہ نادان مدار اعظم

واقعئ اس کے مقدر کا ستارا چمکا
بن گیا جو ترا مہمان مدار اعظم

میری جانب بھی ااٹھے ایک نگاہ رحمت کی
آج کل ہوں میں پریشان مدار اعظم

ہر مرض سے انھیں اللہ شفا دیتا ہے
کرتے ایسن میں جو اسنان مدار اعظم

لاج رکھ لینا شرافت کی ائے مرے أقا
أپ کا ہے یہ ثنا. خوان. مدار اعظم

ازنتیجہءفکر
مولانا شرافت علیشاہ مداری
سرنیاں سی بی گنج بریلی


Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment