madaarimedia

دی منادی نے ندا ہے آمنہ بی بی کے گھر

 
دی منادی نے ندا ہے آمنہ بی بی کے گھر
آگیا خیر الوری ہے آمنہ بی بی کے گھر

طائر سدرہ بھی تعظیم ادب کے لیئے
با ادب ہو کر کھڑا ہے آمنہ بی بی کے گھر

چاند سورج بھی ضیاء پاتے ہیں جسکے نور سے
ہاں وہی شمس الضحیٰ ہے آمنہ بی بی کے گھر

حضرت محبوب داور کی زیارت کے لئے
ہر پیمبر آرہا ہے آمنہ بی بی کے گھر

حوروں غلماں اور فرشتے جن وانساں جو بھی ہوں
سب کے لب پر مرحبا ہے آمنہ بی بی کے گھر

عرش سے تا فرش ہے نوری فرشتوں کی قطار
نور کا ایک سلسلہ ہے آمنہ بی بی کے گھر

محسن کون و مکاں جن کے لئے خلقت بنی
شاد وہ جلوہ نما ہے آمنہ بی بی کے گھر

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories