آقا کی میلاد ہے آقا کی میلاد ہے

سید روح المنعم

آقا کی میلاد ہے آقا کی میلاد ہے
کفر کا چہرہ مرجھایا ہے ظلم ہوا برباد ہے

آقا کی میلاد ہے آقا کی میلاد ہے

کفر و جہالت کے محلوں کی بنیادیں تھرائی ہیں
سارے جہاں میں امن و اماں کی آج بہاریں چھائیں ہیں
ظلم و تشدد کے پنجرے سے ہر انساں آزاد ہے

ائے دکھیاروں غم کے ماروں اب آنسو نہ بہاؤ تم
ڈوب کے عشق سرور دیں میں جشن عید مناؤں تم
ہر غم کے مارے کی سن نے آیا وہ فریاد ہے

آج سجا ہے سارا عالم ہر اک سمت اُجالا ہے
لائی خبر یہ باد صبا ہے آج وہ آنے والا ہے
نوح کی کشتی نے پائی جس کے صدقے امداد ہے

لاکھ لگائیں مفتی فتوے ہم میلاد منائیں گے
آقا کی آمد پر گھر گلیاں بازار سجائیں گے
جو ہے کہتا شرک اسے وہ شیطاں کی اولاد ہے

ابو لہب پہ نار ستر میں رب یوں کرم فرماتا ہے
آج کے دن اس کی انگلی سے چشمہ جاری ہوتا ہے
جس نے نبی کی آمد پر لونڈی کیا آزاد ہے

وقت کبھی ایسا آیا تو کر کے ہم یہ دکھا دیں گے
پیسا ہے کیا چیز نبی پر جاں بھی اپنی لٹا دیں گے
جو میلاد مناتا ہے شاد وہی تو شاد ہے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10
Tagged:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *