ولیوں میں بے مثال چمکدار ہیں مدار
ہر ساکنان ہند کے غمخوار ہیں مدار
دین رسول پاک کی گفتار ہیں مدار
مولا علی کے صدقے میں سردار ہیں مدار
قطب جہاں کے صدقے ہے ایمان ہند میں
مولا علی کے لاڈلے سردار ہیں مدار
ہم کو نہیں ہے خوف کسی بھی یزید کا
ہر موڑ پر ہمارے مددگار ہیں مدار
عاشق مدار پاک کے کہتے ہیں ہر جگہ
نور نگاہ حیدر قرار ہیں مدار
روزہ ہے جن کا پانچ سو چھپن برس کا وہ
ولیوں میں اعلی شان کے سردار ہیں مدار
روز جزا مجاہد خستہ بچائیں گے
ہر ایک جگہ پہ میرے نگہدار ہیں مدار
Waliyon mein be-misaal chamakdaar hain Madar


