نفرتیں دل سے مٹاؤ آگیا ماہ صیام
الفتیں دل میں بساؤ آگیا ماہ صیام
سن لیں آقا کے دیوانے آگیا ماہ صیام
خلد کا رستہ دکھانے آگیا ماہ صیام
رنج و غم دل سے مٹانے آگیا ماہ صیام
عاصیوں کو بخشوانے آگیا ماہ صیام
سحری و افطار کے منظر انوکھے دیکھئے
نعمتیں رب کی کھلانے آ گیا ماہ صیام
ہے ہر اک لمحہ عبادت اس مبارک ماہ میں
کھل گئے رب کے خزانے آگیا ماہ صیام
مومنوں کرتے رہو رب کی عبادت شوق سے
برکت و رحمت لٹانے آگیا ماہ صیام
اے مجاہد اس مبارک ماہ کے روزے تو رکھ
مژدء جنت سنانے آ گیا ماہ صیام
مجاہد مداری
Nafratein dil se mitaao, aa gaya Maah-e-Siyaam

