madaarimedia

کلیوں کی چٹک پھولوں کی مہک کوئیل کی چہک جگنو کی چمک

 
کلیوں کی چٹک پھولوں کی مہک کوئیل کی چہک جگنو کی چمک
ہے یہ سارا سنسار نبی جی آپ کے صدقے

سارا زمانہ شیدا تمہارا ہے دو جہاں میں جلوہ تمہارا
پتہ پتہ ہر ایک بوٹا پڑھتے سبھی ہیں کلمہ تمہارا
تم سے ہے سارا جہاں یہ روشن مہکے تم سے گلشن گلشن
پھیلے ہر سو انوار نبی جی آپ کے صدقے

علم کا مرکز علم کا مصدر تم سے ہیں چھلکے علم کے ساگر
امی لقب ہو علم میں پھر بھی کوئی نہیں ہے تیرے برابر
علم و حکمت تم سے پھیلی علمی دولت تم سے پھیلی
ہے علم کا سب انمبار نبی جی آپ کے صدقے

صدیق و عثمان ملے ہیں مولا علی سلمان ملے ہیں
سارے صحابہ آپکے صدقے نبیوں کے سلطان ملے ہیں
خاتون جنت ہم کو ملیں اور حسن سی نعمت ہم کو ملی
ملے شہداء کے سردار نبی جی آپ کے صدقے

سب نبیوں کے آپ ہو سلطاں آپ ہی ہو محبوب یزداں
آپ سبھی کا کرتے بھلا ہو بھر دیتے ہو خالی دماں
میں بھی دامن پھیلایا ہوں آپ کے در پہ میں آیا ہوں
مل جائے کچھ سرکار نبی جی آپ کے صدقے

آدم کے ماتھے کی چمک ہو فخر عیسی رشک ملک ہو
چاند ستاریں تم پر نچھاور باعث وجہ عرض و فلک ہو ہے
زلف سے تیری کالی گھٹا ہونٹوں پہ تیرے ہر گل ہے فدا
ہے خلد کا بھی معیار نبی جی آپ کے صدقے

مجھ پر ہے فیضان نبی کا سر پر ہے دامان نبی کا
شاد تو آقا کا ہے ثناگر یہ سب ہے احسان نبی کا
میری فکر و فن تم سے آقا میرا تابِ سخن تم سے آقا
میری نعت کے سب اشعار نبی جی آپ کے صدقے

اسکو آگے بھی شئیر کریں

Leave a Comment

Related Post

Top Categories