حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

سارا عالم ہے منور کملی والے آگئے

On: August 29, 2025 1:53 AM
Follow Us:
سید روح المنعم

سارا عالم ہے منور کملی والے آگئے
آمنہ بی بی تیرے گھر کملی والے آگئے

بن کے رحمت کا سمندر کملی والے آگئے
کانپتا ہے ظلم تھر تھر کملی والے آگئے

آؤ عبد اللہ کے گھر میں ضیاء لینے چلیں
کہہ رہیں ہیں ماہ و اختر کملی والے آگئے

آسماں پر عید میلاد النبی کا جشن ہے
ہے فرشتوں کے زباں پر کملی والے آگئے

اپنی امت کو جہنم سے بچانے کے لئے
شور ہے یہ روز محشر کملی والے آگئے

شاد ابراهیم کا پورا ہوا ہے مدعا
آج عبد اللہ کے گھر کملی والے آگئے

Countdown Redirect Button
اس فائل کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
10

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment