حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

سوار دوش پیمبر سلام ہو تم پر

On: October 1, 2025 12:23 PM
Follow Us:
syed shuhrat adeeb – علامہ سید شہرت ادیب مکن پوری

سلام
سوار دوش پیمبر سلام ہو تم پر
وقار فاتح خیبر سلام ہو تم پر

سلام عابد مضطر کی بے نواؤں کو
چھ ماہ کے علی اصغر سلام ہو تم پر

تمہارے سجدے نے سجدوں کی آبرو رکھ لی
فلک بھی کہتا ہے جھک کر سلام ہو تم پر

حسین تم کو زمانہ نہ بھول پائے گا
تمہارا چرچہ ہے گھر گھر سلام ہو تم پر

اے کربلا کے موذن اذان کہتی ہے
کہاں ہو اے علی اکبر سلام ہو تم پر

اندھیری شب میں سکینہ کو مل گئے بابا
صدائے لاشہ بے سر سلام ہو تم پر

بچایا دین کو تم نے اے فاطمہ زہرا
لٹا کے اپنا بھرا گھر سلام ہو تم پر

ہے چھایا ظلم کا سورج تمہارے شہرت کے
اڑھادو پیار کی چادر سلام ہو تم پر

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment