حمد نعت مناقب اہل بیت منقبت نوحہ مناقب قطب المدار صلاۃ و السلام رباعی غزل

جب بھی یاد نبی دل میں آجائے گی

On: March 5, 2025 2:57 PM
Follow Us:
 

نعت شریف

جب بھی یاد نبی دل میں آجائے گی
گرمی عشق یزداں بڑھا جائے گی

حادثو راہ چھوڑو کے سرکار تک
آہ لے کر میری التجا جائے گی

ہم کو پرواہ نہیں حشر میں دھوپ کی
شان رحمت گھٹا بن کے چھا جائے گی

چوٹ ذرات طیبہ کی پڑنے تو دو
تیرہ تقدیر خود جگمگا جائے گی

سوئے طیبہ قدم اٹھتے ہی ساتھیو
گردش وقت ہاتھوں میں آجائے گی

کیا اٹھے گی جبین عقیدت کبھی
نقش پائے محمد جو پاجائے گی

دل بھی مٹ جائے تو عرض سرکار تک
لے کے خاک تمنا صبا جائے گی

عاشقان حبیب خدا کے لیے
خود ولی بن کے فردوس آجائے گی

Join WhatsApp

Join Now

Join Telegram

Join Now

Leave a Comment